10 دسمبر، 2016، 6:01 PM

عدن میں بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی

عدن میں بم دھماکے میں درجنوں افراد ہلاک و زخمی

یمنی ذرائع کے مطابق یمن کے شہر عدن میں بم دھماکے کے نتیجے میں فراری صدر عبد ربہ منصور ہادی کے حامی درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے شہر عدن میں بم دھماکے کے نتیجے میں فراری صدرعبد ربہ منصور ہادی کے حامی درجنوں فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دھماکہ عدن کے علاقہ صولبان میں فوجی مرکز کے سامنے ہوا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب منصور ہادی کے فوجی تنخواہ لینے کے لئے جمع ہوئے تھے۔ ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

News ID 1868914

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha